Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم کا ‘کراچی بچاؤ مہم’ کے عنوان سے کا باضابطہ عوامی کمپین کا آغاز

ایک لاکھ انسانی دستخط کا بوجھ پاکستان کا نظام انصاف اُٹھا نہیں پارہا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

ایم کیو ایم تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاص و عام افراد کو اپنی اس مہم کا حصہ بنائے گی۔ حیدر عباس رضوی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں کراچی بچاؤ مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا ٹاؤنز یوسیز اور مرکزی شعبہ جات کے ذمّہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرد رات کے اس پہر ایک اہم ذمہ داری سب پر عائد کی جاری ہے تمام اعداد و شمار یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے کراچی کو تاراج کئیے جانا ضروری ہے، کراچی غلاموں کا نہیں آزادی دلانے والوں کا شہر ہے پاکستان ہمارا عشق ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گھروں سے نکلنے کا وقت آچکا ہے ایک لاکھ انسانی دستخط کا بوجھ پاکستان کا نظام انصاف اُٹھا نہیں پارہا ہے شنگھائی نے پورے چائنا کو بنا دیا، اُنہوں نے مزید کہا کہ جو تباہی چاہتے ہیں انہیں آباد کرکے دکھانا ہے۔

سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میری آواز سنو سے آواز اٹھاؤ تک سفر جاری ہے، آج کراچی جس نہج پر کھڑا ہے اس سے حکمران طبقے کو بھی احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے کراچی کو بچانا ضروری ہے، ایم کیو ایم اور کراچی لازم و ملزوم ہیں، کراچی کیلئے اربابِ اقتدار اب اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہء معیشت کی کامیابی کراچی کو بچانے سے مشروط ہے کراچی کو بچائے بغیر آبیاری وطن ناممکن ہے، پاکستان کی بقاء و سلامتی کراچی سے جڑی ہوئی ہے، کراچی کو نکال کر پاکستان میں ترقی دیوانے کا خواب ثابت ہوگی، وقت آچکا ہے کہ کراچی کے کردار و مسائل کو مزید اجاگر کیا جائے۔ جعلی ڈومیسائل کراچی کے نوجوانوں کا تعلیمی و معاشی اور معاشرتی قتل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جلد نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ ڈنڈی مارنے کے باوجود شہری سندھ کی اکثریت آبادی انہی افراد کی ہے جن کے اجداد نے ملک بنایا اور بچایا تھا، پاکستان میں وسائل اور انتظامی تقسیم ناگزیر ہوچکی ہے۔ خود مختار بلدیاتی نظام کراچی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 اور نئے انتظامی یونٹس ایم کیو ایم کے مضبوط مؤقف کا حصّہ ہیں۔

مرکزی رہنماء حیدر عباس رضوی نے اپنے خیالات کی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دسختی مہم کو کامیاب کرنے پر تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، ایک لاکھ سے زائد دستخط ہوجانے پر کوئی بھی عدالتی پٹیشن عالمی سطح پر پزیرائی کے قابل ہو جاتی ہے، کراچی کی موجودہ صورت حال کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہے عوام کی نظریں ایک بار پھر ایم کیو ایم پر مرکوز ہیں، ایم کیو ایم کی کوشش رہے گی کہ کراچی کیلئے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مؤثر آواز بلند ہو، ایم کیو ایم تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاص و عام افراد کو اپنی اس مہم کا حصہ بنائے گی۔

ذمّہ داران و کارکنان کراچی کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، صوبائی حکومت کے ترجمانوں کی چیخیں کامیابی کی نوید ہونگی، اِس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق سمیت اراکینِ مرکزی کمیٹی انچارج سی او سی فرقان اطیب و کمیٹی، حق پرست ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Comments
Loading...