اجلاس میں رواں مالی سال میں مکمل فنڈز کے ساتھ جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو کی صدارت میں آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز، صحت اور تعلیم کے محکموں کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس
کراچی : وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو کی صدارت میں آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز، صحت اور تعلیم کے محکموں کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید نجم احمد شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں شامل نئی اسکیموں اور پیش رفت کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں رواں مالی سال میں مکمل فنڈز کے ساتھ جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر کو ٹھٹہ اور خیرپور کی مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔