وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سیکریٹری اطلاعات کرن بلوچ کی ملاقات
کرن بلوچ نے وزیر اعلیٰ کو پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سیکریٹری اطلاعات کرن بلوچ کی ملاقات
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی سیکریٹری اطلاعات کرن بلوچ نے 17 اپریل 2025 کو اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صوبے میں خواتین کی سیاسی شمولیت، پارٹی کے تنظیمی معاملات اور خواتین کو درپیش سماجی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کرن بلوچ نے وزیر اعلیٰ کو پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے پارٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔