Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہزاد مظہر نے علاقے میں کھلے ہوئے گٹروں کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر یوسی1 سرسید کے آفس میں رنگ و ڈھکن بنانا شروع کر دیئے

0

شہزاد مظہر نے علاقے میں کھلے ہوئے گٹروں کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر یوسی1 سرسید کے آفس میں رنگ و ڈھکن بنانا شروع کر دیئے

کراچی : جماعت اسلامی کے چئیر مین شہزاد مظہر نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی پر علاقے میں کھلے ہوئے گٹروں کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر یوسی1 سرسید کے آفس میں رنگ و ڈھکن بنانا شروع کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے ماتحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور اسکے چیئرمین میئر کراچی واٹر و سیوریج کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں۔ ایک سال قبل میئر کراچی نے ہر یوسی کو 75 ڈھکنے دینے کیلئے پریس کانفرنس کی اور یوسی1 کو صرف 10 ڈھکن فراہم کیئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح میئر نے پریس کانفرنس کرکے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ہیلپ لائن پر 1334 کے ذریعے رنگ/ڈھکن، سیوریج و پانی کی شکایات کو 48 گھنٹے میں حل کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن کچھ دنوں کے بعد اب کوئ سنوائی نہیں ہوتی۔ بلدیاتی نمائندے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں رجسٹر شکایتوں کو حل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ہو یا سیوریج لائنوں کی مرمت ہو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مایوس صارفین منتخب بلدیاتی نمائندوں سے رجوع کرتے ہیں اور مجاز ادارہ ورلڈ بنک کے فنڈ کو ہڑپ کررہا ہے۔

شہزاد مظہر نے کہا کہ یوسی1 سرسید میں سیوریج کے تمام گٹروں پر رنگ و ڈھکن نصب کیئے جائیں گے۔

Comments
Loading...