بی آر ٹی، ریڈ لائین منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ مراد علی شاہ
میں چاہتا ہوں کہ پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے اور عوام کو ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنہ بھی نہ ہو، وزیراعلیٰ سندھ
بی آر ٹی، ریڈ لائین منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں بی آر ٹی ریڈ لائن کے پروجیکٹ پر اہم اجلاس۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی-ریڈ لائین منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جاۓ تاکہ عوام کو مشکلات سے بچا کر سہولت مہیا کی جاسکے۔ اجلاس مین سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بوڈ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر کے-الیکٹرک حارث صدیقی اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ کے ترقیاتی کام کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے اور عوام کو ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنہ بھی نہ ہو۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ لوٹ-ون پر کام تیزی سے جاری ہے۔ لوٹ-ون ملیر ہالٹ تا موسمیات جس کی پروگریس 9.46 فیصد ہے۔ لوٹ-ٹو موسمیات تا نمائش تک کی پروگریس 15.3 فیصد ہے۔ یوٹلیٹیز کی منتقلی کے باعث کام کی رفتار میں کمی آتی ہے۔ ریڈ لائن لوٹ-ون پر کام مارچ 2026ء اور لوٹ-ٹو پر جون 2026ء میں کام مکمل ہوگا۔
لوٹ-ون پر مکس ٹریفک لائنز ہیں جس سے عوام کو پریشانی ہے۔ کے فور کی لائن بی آر ٹی کے روٹ کے ساتھ جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جناح ایوینیو کو دو ماہ کے دوران مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی واٹر بورڈ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دن رات کام کر کے اپنی لائن بنا لیں۔ بی آر ٹی پر بھی دن رات کام کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کی جو بھی یوٹلیٹیز کی شفٹنگ کرنی ہئ وہ دو ہفتوں کے اندر مکمل کریں۔ مجھے بی آر ٹی ریڈ لائن وقت سے پہلے مکمل چاہئے۔ کے-الیکٹرک کی کچھ یوٹلیٹیز ری-لوکیٹ ہونی ہیں۔ بی آر ٹی پروجکٹ سے کے-الیکٹرک کو یوٹلیٹیز شفٹ کرنے کیلئے 80 فیصد رقم ادا کی گئی ہے۔ رائٹ آو وے دیا جائے تو کیبلز شفٹ کر دیں گے۔ کے-الیکٹرک کو رائٹ آف وے دیں اور ایک ماہ میں کیبلز شفٹ کروائیں۔ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو یوکے اپارٹمینٹ روڈ، عسکری پارک اور جیل چورنگی سے کچرا اٹھانے کی ہدایت
۔ جھے بی آر ٹی ریڈ لائن کے مسائل حل کرنے ہیں، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا عزم۔ ریڈ لائن کے مسائل حل ہونے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کوریڈور پر کام تیز کرے گا۔