Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی شہر میں بارش، کونسلر منیب وسیم کا علاقہ کا دوراہ

کونسلر منیب وسیم کے ساتھ کوآرڈینیٹر چئیرمین جناب مشائق نور خان بھی موجود تھے۔

0

کراچی شہر میں بارش، کونسلر منیب وسیم کا علاقہ کا دوراہ

کراچی : شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس کے بعد نارتھ ناظم آباد یوسی کونسلر منیب وسیم نے مشائق نور خان کے ساتھ علاقہ کا دوراہ کیا۔ اس دوران انہوں نے آرچڈ اسکول، شادمان مسجد اور شادمان فیملی پارک پر موجود برساتی نالوں کو خود کھولا اور سڑک پر موجود پانی کو نکالا۔

ان سے اس بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں خود ہی اپنے علاقہ کے لئے کام کرنا ہوگا۔ کچھ لوگوں کا کام ہے سوشل میڈیا پلٹ فارم پر تنقید کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں گے۔ ہم کام کریں گے اور لوگوں کو تنقید کرنے کا موقعہ ہی نہیں دیں گے۔ ہم نے ان جگہ پر موجود پانی نکال دیا ہے اب اگر کچھ لوگ چاہیں تو آکر اپنی تصاویر لگاکر اپنا نام لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کی بہتری کے لئے ہم کام کرتے رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر ہم نے علاقہ کا دوراہ کیا۔

Comments
Loading...