شاہراہِ نور جہاں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار
ملزم کو شاہراہِ نور جہاں کی حدود بلاک آر نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا
شاہراہِ نور جہاں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار
کراچی : شاہراہِ نور جہاں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی ریپیٹیڈ آفینڈر اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ ملزم کو شاہراہِ نور جہاں کی حدود بلاک آر نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد محمد خان کے نام سے ہوئی۔
ملزم شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلے کے مقدمہ الزام نمبر 167/2024 جرم دفعہ 353/324/34 ت پ میں مفرور بھی تھا جبکہ ملزم کے دوسرا ساتھی سراج عرف بونا، پولیس مقابلے کے بعد اس مقدمہ میں گرفتار ہوا تھا۔ ابتدائی انٹیروگیشن میں معلوم ہوا کہ ملزم اور اسکے دیگر 3ساتھی اسٹریٹ کرائم کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
جبکہ ملزم اور اسکا دوسرا ساتھی سراج عرف بونا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم اور دہشتگردی کے 3 مقدمات میں مفرور ہے۔ ملزم نے 22 فروری 2023 کو گبول ٹاؤن تھانے کی حدود میں انصاری الیکٹرونکس پر ڈکیتی کی واردات کی تھی جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ واردات کا مقدمہ گبول ٹاؤن تھانے میں 47/2023 بجرم دفعہ 397/34 ت پ درج ہے جس میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔