شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
کراچی : شاہراہِ نور جہاں پولیس نے قلندریہ چوک، مین روڈ نارتھ ناظم آباد بلاک J کے قریب دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے دو مسلح ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ شہری کی نشاندہی پر پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 5 موبائل فون اور ایک 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان کی شناخت اور برآمدہ سامان کی جانچ پڑتال جاری ہے۔