Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ اور بیٹے نے پاک آرمی سے معافی مانگ لی

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رینجرز چوکی کو نظر آتش کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا

0

رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ اور بیٹے نے پاک آرمی سے معافی مانگ لی

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رینجرز چوکی کو نظر آتش کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے عمران خان کی گرفتاری کے تناظر میں چوکی کو آگ لگائی تھی۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے باپ اور پیٹے نے اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ جس میں انہوں نے پاکستان فوج کے خلاف بیان بازی پر معفی مانگی۔

Comments
Loading...