شہزاد مظہر کی سوئی گیس کے انجینئر، کنٹریکٹر اوربی این آر کے ایکسی این کے ساتھ اہم ملاقات
اگر گیس و بی اینڈ آر محکمے کے ذمہ داران شکایت کا ازالہ نہ کریں تو یوسی کے بلدیاتی نمائندوں کو شکایت درج کرائیں۔
شہزاد مظہر کی سوئی گیس کے انجینئر، کنٹریکٹر اوربی این آر کے ایکسی این کے ساتھ اہم ملاقات
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد میں سوئی گیس کی نئی پائیپ لائین ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ایک مہینے میں نارتھ ناظم آباد یوسی 1 اور 2 میں گیس کی لائین ڈالنے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔
اس حوالے سے یو سی1 سر سید کے چیئرمین شہزاد مظہر کی سوئی گیس کے انجینئر، کنٹریکٹر اور بی اینڈ آر کے ایکسی این اور سب انجینیئر کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں طہ پایا کہ سوئی گیس مین سڑکوں پر ایکسی ویلیٹر سے کام کرے گی اور گلیوں میں مزدوروں سے کھدائی کرائی جائے گی اور پائپ پر لال اینٹیں رکھے گی۔ اس دوران پانی یا سیوریج لائنیں ٹوٹنے پر کمپنی مرمت کرائے گی اور کسی قسم کی شکایات کے حوالے سے بلال گراؤنڈ سیکٹر 11سی1 میں واقع بیس کیمپ میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ گیس کمپنی کے انجینئر و ٹھیکیدار مرمت کے کاموں میں غفلت برتیں تو بی این آر ٹاؤن کے ذمہ داران سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اگر گیس و بی اینڈ آر محکمے کے ذمہ داران شکایت کا ازالہ نہ کریں تو یوسی کے بلدیاتی نمائندوں کو شکایت درج کرائیں۔
شہزاد مظہر اور ان کی پوری بلدیاتی ٹیم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت موجود ہیں۔ یوسی آفس میں بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔