Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اسلامی تہوار کے موقع پر بھی عوام پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور

شادمان ٹاون اور بفرزون میں صرف صبح کی پانی کی سپلائی دی جاتی ہے اور شام کی سپلائی نہیں آتی۔

0

اسلامی تہوار کے موقع پر بھی عوام پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور

کراچی : شہر کراچی میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت کا سامنا بھی ہے۔ ایسے موقع پر آن لائین ایپ جس سے ٹینکر حاصل کیا جاتا ہے اس میں کچھ علاقوں سے ٹینکرز نا بک ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے اور اگر لوگ اس مہنگائی میں پرائیویٹ ٹینکرز خریدنے جاتے ہیں تو وہ ان کی پہنچ سے باہر ہے۔

عيد الأضحى کے موقع پر پانی کا استعمال ویسے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ شادمان ٹاون اور بفرزون کی عوام پچھلے کچھ عرصہ سے پانی کو لے کر کافی پریشان نظر آتی ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے پانی صرف اور صرف صبح کے وقت آتا ہے اور اس کا پریشر بھی ٹھیک نہیں ہوتا ہے اور دوپہر 12 کے بعد بند ہوجاتا ہے۔ شام کا پانی ہمیں ملتا ہی نہیں ہے۔ جمعہ کے دن اگر آجائے تو صبح میں پانی آتا ہی نہیں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے جمال احمد نے بھی اس حوالے سے واٹر کارپوریشن کے عملے سے بات کی ہے لیکن کچھ نہیں ہوا۔ عوام پانی کو لےکر کافی پریشان ہے۔ مرتضی وہاب صاحب سے درخواست ہے کہ عوام کی اس پریشانی کو سمجھے اور جتنی جلدی ہوسکے اس مسلے کو حل کریں۔

Comments
Loading...