Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یوسی1 سرسید پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے۔ شہزاد مظہر

سیکٹر 7ڈی کے متاثرین و بلدیاتی نمائندوں نے واٹر بورڈ ھیڈ آفس کا گھیراؤ کیا

0

یوسی1 سرسید پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے۔ شہزاد مظہر

کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر 7ڈی واٹر پمپ کے متاثرین نے کراچی واٹر بورڈ ہیڈ آفس پر پانی کی فراہمی کیلئے گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی بڑی تعداد نے واٹر بورڈ کے خلاف نعرہ بازی کی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے میں یوسی کونسلر افتخار عباسی، محمد ایوب، خرم جمال ، عاشر محمد جنید، جمیل الدین وانی ، عبدالمجید اور علاقے کے معززین کے علاؤہ بزرگ بچے مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی یوسی1 سرسید شہزاد مظہر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا عرصہ دراز سے سیکٹر 7ڈی و 7سی میں پانی کی شدید قلت ہے علاقے اکثر صارفین واٹر بورڈ کے بلز ادا کرتے ہیں اسکے باوجود پانی ٹینکر کے ذریعے خرید کر ملتا ہے۔ 7ڈی پمپ سے 3000 گھروں کو آدھے صارفین کو ایک دفعہ سپلائ پر پانی ملتا ہے جبکہ دوسری سپلائ پر دیگر صارفین کو 40 دن بعد پانی ملتا ہے۔ اسکے علاؤہ اکثر مقامات پر گندے پانی کی مسلسل شکایت ہے۔

بعد ازاں احتجاجی مظاہرین کے وفد نے چیئرمین یوسی1 شہزاد مظہر کی قیادت میں ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کی ان سے مطالبہ کیا کہ خواجہ اجمیر پمپ پر پانی کا دورانیہ 76 گھنٹے کیا جائے یا ہفتہ وار پانی فراہم کیا جائے گندے پانی کی فراہمی کا فوری سدباب کیا جائے اور جن ترقیاتی کاموں کی واٹر بورڈ نے منظوری دی ہوئ ہے ان پر فوری کام شروع کیا جائے واٹر بورڈ کے لائن مینوں و سیوریج کے کندی مینوں کو یوسی انتظامیہ کے تابع کیا جائے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے ترقیاتی کام فوری شروع کرنے کی یقین دھانی کرائ اور حب ریزرو وائر کے ایکسیئن جناب حب، بلک کے ایکسیئن مشتاق و چیف انجینئر محمد علی شیخ کو بلا کر مظاہرین کو مطمئین کرنے کی ہدایات دیں جنہوں نے نارتھ کراچی کے ایکسیئن و عملے کو بدھ کو ھیڈ آفس طلب کرکے سیکٹر 7D میں پانی کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ میٹنگ کی ہدایات دیں

Comments
Loading...