حکومت تعاون کرے تو پاکستان کی ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ منعم ظفر
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روزہ فرنیچر نمائش کا دورہ
حکومت تعاون کرے تو پاکستان کی ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ منعم ظفر
کراچی : کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روزہ فرنیچر نمائش کا دورہ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو مواقع ملتے ہیں کہ یہاں آکر نئی نئی اقسام کی چیزیں لیں۔ انڈسٹری کو بھی مواقع ملتے ہیں کہ وہ اپنی پروڈکٹس کی نمائش کرسکے۔ فرنیچر ایکسپو کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں فرنیچر کے بہترین کاریگر موجود ہیں۔ ہم نا صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل سطح پر اس انڈسٹری کو لے جاسکتے ہیں۔ حکومت تعاون کرے تو پاکستان کی ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ 16 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کراچی کا آج انفراسٹرکچر تباہ حال ہے۔ کراچی 8 بڑے انڈسٹریل سائٹس ہیں۔ کراچی کے انڈسٹریز کو پانی و بجلی کے مسائل ہے۔ کراچی کا انفراسٹرکچر بہتر ہوگا تو انڈسٹری کو بڑھنے کا موقع ملے گا۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا۔ کراچی کی عوام شدید اذیت کا شکار ہے۔