Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہر کرچی کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے کیا جا رہا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

0

شہر کرچی کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزراء؛سید ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شہر کے ترقیاتی کاموں سے متعلق میئر کراچی اور محکمہ بلدیات کو ہدایات۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی کی اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔ شہر کرچی کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے۔ سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بنایا جائے۔ نکاسی آب کا نظام ہوگا تو بارشوں کا پانی نکل جائے گا اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی۔

کے ایم سی اور ٹاؤنز محکمہ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے کیا جا رہا ہے۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ٹاؤنز کو اپنے سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سروے تیزی سے جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں آگاہی۔ جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر وزیراعلیٰ سے منظوری لی جائے گی۔

شہر کراچی میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ بلدیات کو ہدایت

Comments
Loading...