واٹر بورڈ سہیل طعیب کی ٹیم نے شادمان ٹاون میں سالوں سے دفن وال ڈھونڈ نکالا
شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ، واٹر بورڈ کی ٹیم نے کام کے دوران ایک پرانہ وال ڈھونڈ نکالا
واٹر بورڈ سہیل طعیب کی ٹیم نے شادمان ٹاون میں سالوں سے دفن وال ڈھونڈ نکالا
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون میں ابھی بھی بہت سی ایسی جگہ موجود ہیں۔ جہاں پانی لائین سے نہیں آرہا ہے۔ اس حوالے سے شادمان ٹاون میں سماجی کارکن عمیر عثمانی صاحب نارتھ ناظم آباد واٹر بورڈ ایکسی این سہیل طعیب صاحب سے رابطہ میں ہیں۔
آج شادمان ٹاون میں پانی کا دن تھا۔ اس حوالے سے شادمان نمبر1 انشا فلیٹ کے کونے پر واٹر بورڈ کی ٹیم نے لائین کو تلاش کرنے کے لئے دو گھرے کئے۔ اس کے بعد انہوں نے انشا فلیٹ کے برابر والے گھر کے فرش پر ایک گھڑا کرنے کی کوشش کی تو وہاں سے ایک ہودی ملی جس کو کھول کر دیکھا گیا تو وہاں ایک پانی کی لائین پر لگا ہوا وال ملا۔
اس موقع پر لائین سپروائزر خلیل صاحب اور انجینئر نظر صاحب بھی موجود تھے۔ جب ٹیم نے نیچے اوتر کر دیکھا تو وہاں ایک بہت پرانا وال ملا۔ جو کہ فل حال دیکھنے سے ایسا لگ رہا تھا کہ بند ہے۔ جس کی وجہ سے آگے پانی نہیں جارہا تھا۔
اس وال کو آپریٹ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کافی سالوں سے بند ہونے کی وجہ سے وہ آپریٹ نہیں ہوا۔ فل حال اس کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ اب باقی کام اس پر کل کیا جائے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ اس کو کھولنے سے پانی اشرف پلازہ کی طرف جانے لگے گا۔
لیکن اس سے ساتھ ساتھ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اس وال کو لگانے کے بعد بند کرنے سے شادمان ٹاون کی جن گلیوں میں پانی پریشر کے ساتھ مل رہا تھا وہ بھی متاثر ہوگا۔ فل حال علاقہ مکین نے واٹر بورڈ ایکسی این سہیل طعیب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
جس طرح وہ لوگ محنت کرکے شادمان ٹاون میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہے۔