ہمارے وزراء چیئرمین، کونسلر، میئر حضرات تمام کے تمام لوگ متحرک ہیں۔ شرجیل انعام میمن
گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش ضلع بدین کے تحصیل شہید فاضل راہو میں رکارڈ کی گئی ہے۔ شرجیل انعام میمن
کراچی سمیت تمام اضلاع مین حکومتی مشینری متحرک ہے۔ شرجیل انعام میمن
کراچی : سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی سمیت تمام اضلاع مین حکومتی مشینری متحرک ہے۔ ہمارے وزراء چیئرمین، کونسلر، میئر حضرات تمام کے تمام لوگ متحرک ہیں۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش ضلع بدین کے تحصیل شہید فاضل راہو میں رکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدین میں 168 ایم ایم، ماتلی میں 164 ایم ایم، شہید فاضل راہو میں 190 ایم ایم، تلہار میں 118 ایم ایم، ٹنڈوباگو میں 88 ایم ایم بارش رکارڈ کی گئی۔ میرپورخاص میں 157، ڈگری میں 159 ایم ایم، حسین بخش مری میں 155 ایم ایم، شجاع آباد میں 145 ایم ایم، سندھڑی میں 136 ایم ایم رکارڈ کی گئی۔ پتھورو عمرکوٹ میں 127 ایم ایم، کنری میں 120 ایم ایم، عمرکوٹ میں 115 ایم ایم رکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد سٹی میں 101 ایم ایم اور حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں 96 ایم ایم، لطیف آباد مین 101 ایم ایم ایم اور قاسم آباد میں 168 ایم ایم رکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزہر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔ محترمہ فریال تالپور نے مختلف اضلاع میں ایم۔این ایز اور ایم پی ایز کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں۔