اہلِ علاقہ کو رمضان المبارک کی آمد بہت بہت مبارک ہو۔ کونسلر منیب وسیم
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مہینے کی رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کونسلر منیب وسیم
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم نے کہا کہ یہ مہینہ صرف روزوں کا نہیں، بلکہ دلوں کو صاف کرنے، ایک دوسرے کا سہارا بننے اور اپنے شہر و محلے کو محبت، برداشت اور خیر کے جذبے سے بھرنے کا وقت ہے۔ آئیں اس رمضان ہم مل کر یہ عہد کریں کہ کوئی ضرورت مند تنہا نہ رہے، کوئی گھر اندھیرے میں نہ ہو، اور ہمارا علاقہ خدمت، امن اور بھائی چارے کی مثال بنے۔
انہون نے مزید کہا کہ بطور کونسلر میرا وعدہ ہے کہ آپ کی خدمت، سہولت اور بہتری کے لیے ہماری کوششیں رمضان میں بھی جاری رہیں گی — کیونکہ اصل سیاست خدمت ہے، اور اصل طاقت عوام ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مہینے کی رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ رمضان کریم مبارک۔
اہلِ علاقہ کو رمضان المبارک کی آمد بہت بہت مبارک ہو۔