ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کا پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہین قرآن پاک کی مبینہ توہین کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام اس واقع کی مکمل تحقیقات کریں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کا پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہین قرآن پاک کی مبینہ توہین کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کا پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہین قرآن پاک کی مبینہ توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ چند شرپسند عنا صر کی جانب سے جڑانوالہ میں مقیم پوری مسیحی برادری پر توہینِ مذہب کے الزام کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے متعدد گرجا گھروں کو آگ لگانا اور مسیحی قبرستان کو نقصان پہنچانا افسوس ناک عمل ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
پاکستان میں اقلیتی برادری کو بھی مناسب تحفظ فراہم کیا جائے اور اگر کسی شخص نے انفرادی طور پر کوئی فعل کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔
رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام اس واقع کی مکمل تحقیقات کریں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور انکے املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے۔