Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔ فراز حسیب

جماعت اسلامی یوتھ لیاقت آبادکی جانب سے تعمیر لیاقت آبادکرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

0

نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔ فراز حسیب

کراچی : چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی تعمیر لیاقت آباد کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت۔فراز حسیب نے تعمیرلیاقت آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے فائنل میچ کا افتتاح بال کو ہٹ لگا کرکیا۔ ٹورنامنٹ جماعت اسلامی یوتھ لیاقت آبادکی جانب سے منعقد کیا گیا۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاون اسحاق تیموری، یونین کمیٹی 04 کے چیئرمین،وائس چیئرمین، یوسی کمیٹی کے ممبران اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کھلاڑیوں اورشائقین کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کھیلوں ں کے فروغ اور میدانوں کو آبادکر کے ہم لیاقت آباد اورشہر کراچی میں قیام امن کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور اور صحت مند مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔

حکومت سندھ شہر میں کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کی آبادکاری کرے۔ صحت مند سرگرمیوں خصوصا کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں میں ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں۔ لیاقت آباد میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

اس نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے اور نوجوان کھلاڑیوں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ تعمیر لیاقت آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کا فائنل امان اسپورٹس اورسندھی ہوٹل ا سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ امان اسپورٹس نے جیتا۔

میچ کے اختتام پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی اور کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کئے۔

Comments
Loading...