حکومت سندھ تمام جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کرچکی ہے۔ سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سانحہ بغدادی لیاری عمارت کے جاں ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت
حکومت سندھ تمام جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کرچکی ہے۔ سعید غنی
کراچی : وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے سانحہ بغدادی لیاری میں بدنصیب حادثہ کا شکار ہونے والی عمارت میں جاں بحق ہونے والے 27 افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ منارٹی ونگ کے صدر و رکن سندھ اسمبلی لال چند اکرانی، نائب صدر و کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے صدر لکشمن مہشوری، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، ٹائون چیئرمین لیاری ناصر کریم، نعیم ملا، فضل بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ سائوتھ منارٹی ونگ سوریش مہشوری و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صوبائی وزیر نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے 20 افراد کی اس سانحہ میں ہلاکت پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ تمام جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کرچکی ہے۔ بدنصیب عمارت کے تمام فلیٹس کے مکینوں کو فوری 3 ماہ کا کرایہ ادا کرکے ان کی بحالی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ جلد ہی تمام متاثرین کی مستقل بحالی کے لئے بنائی گئی کمیٹی لائحہ عمل بنا کر ان کو مستقل رہائش کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں تمام۔متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو ہر گز اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔