Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جو دھاندلی کراچی میں ہوئی پانچ ہزار بھی جہاں سے ایم کیو ایم کو نہیں ملے اسے پچاس ہزار کردیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن

انتخابات میں فلسطین کا معاملہ پس پشت چلاگیا۔ حافظ نعیم الرحمن

0

جو دھاندلی کراچی میں ہوئی پانچ ہزار بھی جہاں سے ایم کیو ایم کو نہیں ملے اسے پچاس ہزار کردیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : حافظ نعیم الرحمن کی ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے گیارہویں جماعت کے نتائج پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس پر کارروائی کی گئی، کمیٹی کی تمام نشاندہیوں کو صحیح سمجھتا ہوں۔ اس میں جن لوگوں کو ذمہدار قرار دیا گیا ہے اس میں سے صرف ایک کو معطل کیا گیا۔ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ یہ تعلیمی نسل کشی ہے۔ اس پر صرف چند مارکس گریس کے طور پر دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ گریس مارکس سے بھی طلبہ کسی میڈیکل یا انجینئرنگ کالج میں داخلے کے اہل نہیں ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ گیارہویں جماعت کے نتائج کو منسوخ کر کے بارہویں جماعت کے نتیجہ پر پرکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان نتائج میں واضح طور پر خرابی نظر آرہی ہے یہ فراڈ نظر ارہا ہے۔ ایسے میں نتائج کی منسوخی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ ہمارا تعلیمی نظام پہلے ہی تباہ ہے۔ ورنہ جو ذہنی دباو کا اس وقت نوجوان شکار ہیں وہ تباہ کن ہے۔ لوگ بورڈز تبدیل کررہے ہیں۔ پوری مافیا ہےجو سرکاری بورڈز کو تباہ کررہی ہے۔ قبضہ مئیر کہتے ہیں کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دے کر اپنی جان چھڑوالیں گے۔ این جی اوز کو یا پسندیدہ لوگوں کو دے کر جان چھڑوانے کو ہم قبول نہیں کریں گے۔ نارتھ کراچی میں چلڈرن اسپتال بھی جائیکا کے تعاون سے بنا تھا۔ این جی او کے سپرد کردیا گیا اور ڈھائی ہزار کے بچوں کی او پی ڈی میں صرف ڈھائی سو بچوں کی او پی ڈی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی کے آئی ایچ ڈی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں آپ نرسنگ اسکول ٹھیکے پر ڈھائی لاکھ روپے میں دے رہے ہیں۔ اس مسئلے کو جماعت اسلامی درندوں کے حوالے نہیں کرسکتی۔ ہم قانونی جنگ لڑیں گے اور اپنے بچوں کا حق نہیں مارنے دیں گے۔ ٹوئیٹر بند کر کے سمجھتے ہیں کہ لاوا جو پک رہا ہے اسے بند کردیں گے۔ الیکشن کے دوران جو دھاندلی کی گئی ہے اس میں میڈیا کا کردار بھی پنجاب سے آگے نہیں بڑھتا جو دھاندلی کراچی میں ہوئی پانچ ہزار بھی جہاں سے ایم کیو ایم کو نہیں ملے اسے پچاس ہزار کردیا گیا۔ میں تمام صحافیوں ، میڈیا سے کہتا ہوں کہ اس کی کیوں نہیں نشاندہی کی جارہی۔ عوام نے ووٹ نہیں ڈالے، ٹھپے لگائے گئے۔ بوری بند لاشوں کا کاروبار کرنے والے ، بلدیہ فیکٹری جلانے والوں پر میڈیا کی خاموشی قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے تحت نتائج انے چاہیے۔ یہ جعلسازی کرنے کے بھی قابل نہیں ہیں یہ پکڑے جائیں گے۔ ایک دفعہ چیف جسٹس اس کا ایکشن لے لیں۔ جب آپ کہتے تھے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے تو رزلٹ بھی آٹھ فروری جے تحت ہونے چاہیے۔ جو بھی ان کا سو مو ٹو مرحلہ ہے اس پر سو مو ٹو لیں۔ ان نتائج کو کالعدم قرار دے کر فارم 45 کے تحت رزلٹ دئے جائیں تو سب سامنے آئے گا۔ ایک سلیکٹڈ اور ایک الیکٹڈ ہوتا تھا ایم کیو ایم تو ریجکیٹڈ پارٹی ہے۔ اور اس کے فارنزک کے ساتھ ساتھ ان میں ملوث افراد کو بھی پکڑا جائے۔ انتخابات میں فلسطین کا معاملہ پس پشت چلاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 29 ہزار سے زائد لوگوں کو اب تک شہید کردیا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتاہوں جو لوگ پوری دنیا میں احتجاج کررہے ہیں۔ ہم مذمت کرتے ہیں مسلم حکمرانوں کی جو خاموش ہیں۔ اسرائیل کو معاشی نقصان ہورہا ہے اسے سہارا دینے کے لئے امریکہ دے رہا ہے۔ ہم۔کچھ نہیں کرسکتے اواز تو بلند کرسکتے ہیں۔ حکمرانوں پر افسوس ہے کہ پی ایس ایم میں کے ایف سی کو پارٹنر بنالیا ہے۔ نوجوانوں نے پی ایس ایل کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ انکوائری ہوگی تو پتہ چلے گا کہ اسرائیل کے خلاف مؤثر طاقت کو انتخابات میں پیچھے کرنے کے لئے کیا کیا گیا۔ آپ کوشش کریں لیکن پاکستان کے لوگ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ہم انتخابی اور غزہ کی جنگ ساتھ لڑیں گے۔ 23 فروری کو پوری کراچی میں غزہ کے لئے دن۔منائیں گے۔ جگہ جگہ احتجاج کریں گے۔

Comments
Loading...