خادم حسین رند سے انکے دفتر میں اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
خادم حسین رند سے انکے دفتر میں اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رندسے انکے دفتر میں اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تاجروں نے کراچی پولیس چیف کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر تاجران نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔