نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کے احکامات پر صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا
کوآردینیٹر چئیرمین مشائق نور خاں نے سارا کام اپنی نگرانی میں کرایا۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کے احکامات پر صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں عید الحضی کے موقعہ پر صفائی کے عمل میں کچھ تاخیر ہوئی۔ جس کی وجہ سے عوام کافی شکایت تھی۔ اس حوالے سے چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل نے اپنے سب سے خاص بندے اور کوآرڈینیٹر مشائق نور خان کو فیلڈ میں اتار دیا۔ عید کے تین دن وہ کچھ زیادہ ہی مصروف تھے اس وجہ سے چھٹی پر تھے۔
مشائق نور خان نے اپنی صلاحتوں کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے۔ تمام تر مشینری کو کچھ اس طرح استعمال کیا کہ نارتھ ناظم آباد یوسی 2، شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور سیکٹر 14-بی میں تقریبا سارے پوائینٹ کو صاف کروادیا۔
جس میں قلندریا چورنگی، شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے نالہ، شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی، شادمان پارک، آرچڈ اسکول شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقی رہ جانے والے پوئینٹ بھی کل صاف کردئیے جائیں گے۔ عوام کو بھی اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دینا چاہیئے کہ اگر وہ کسی کو کچرا ڈالتے ہوئے دیکھیں تو اس کو روکیں۔ یہ علاقہ بھی ہمارا گھر ہے۔