سعید غنی کی سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے عثمان کی نماز جنازہ میں شرکت
بعد ازاں سعید غنی سانحہ گل پلازہ میں تاحال لاپتہ نعمت اللہ عبداللہ ولد حاجی رئیس کے گھر پہنچے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق اور تاحال لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے لئے یہ سانحہ نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کے لئے سانحہ ہے۔ حکومت سندھ اس سانحہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاءاللہ ان کی ہر ممکن ساتھ دے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے عثمان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں سانحہ گل پلازہ میں تاحال لاپتہ نعمت اللہ عبداللہ ولد حاجی رئیس کے گھر پر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، چئیرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میر بحر علی اکبر جان سمیت پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
صوبائی وزیر نے جاں بحق عثمان کے والد اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ بعد ازاں سعید غنی سانحہ گل پلازہ میں تاحال لاپتہ نعمت اللہ عبداللہ ولد حاجی رئیس کے گھر پہنچے۔
سعید غنی نے نعمت اللہ عبداللہ ولد حاجی رئیس کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کا دکھ ہے۔ سعید غنی نے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس کٹھن کی گھڑی میں حکومت سندھ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش اور حقائق سامنے لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور اس غم کو آسان کرے۔