Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں کمیونیٹی پولیسنگ کراچی (سی پی کے) کے تعاون سے قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔

0

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں کمیونیٹی پولیسنگ کراچی (سی پی کے) کے تعاون سے قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ماڈل تھانے کے مختلف شعبہ جات، جن میں رپورٹنگ روم، ویمن ڈیسک، لاک اپ اور دیگر حصے شامل تھے، کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، دیگر سینئر پولیس افسران، کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی، ان کی ٹیم اور معزز شخصیات موجود تھیں۔

مراد سونی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام، اس کی افادیت اور جرائم کی روک تھام میں اس کے مؤثر کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس اسٹیشن جوہرآباد پہنچے، جہاں انہوں نے 150 کیمروں پر مشتمل نئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کی کاوشوں اور پولیس کے ساتھ مؤثر تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مراد سونی اور ان کی ٹیم نے سینئر پولیس افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

Comments
Loading...