وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا انڈونیشیا میں پُسکسمس ٹیبیٹ پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر کا دورہ۔
پاکستان میں بھی پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ مصطفیٰ کمال
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا انڈونیشیا میں پُسکسمس ٹیبیٹ پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر کا دورہ۔ وزیرِ صحت کو ڈی جی پرائمری کیئر اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نے سینٹر میں فراہم کی جانے والی حفاظتی، ترویجی اور بنیادی علاج معالجے کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سید مصطفیٰ کمال نے انڈونیشیا کے مضبوط پرائمری ہیلتھ کیئر ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پائیدار صحت کا نظام مضبوط پرائمری کیئر کے بغیر ممکن نہیں—یہ ماڈل پورے خطے کے لیے قابلِ تقلید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، تاکہ بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کیا جاسکے۔