Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بین الاقوامی تنظیم پاپولیشن کونسل کے نمائندوں کی ملاقات

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بین الاقوامی تنظیم پاپولیشن کونسل کے نمائندوں کی ملاقات

0

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بین الاقوامی تنظیم پاپولیشن کونسل کے نمائندوں کی ملاقات

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بین الاقوامی تنظیم پاپولیشن کونسل کے نمائندوں سے ملاقات، کنوینر ایم کیو ایم نے وفد سے ملاقات میں پاکستان کو لاحق بڑھتی آبادی کے خطرات اور اس سے جڑے دیگر معاشی و معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک میں صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کی مساوی فراہمی چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ضروری ہے کہ بہبود آبادی کی وفاقی منصوبہ بندی پر عمل کیا جائے۔

ایم کیو ایم وفد میں سابق وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین، اراکین رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق اور طحہ احمد بھی موجود تھے جبکہ پاپولیشن کونسل سے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر زیبا ستار، سینئر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر علی میر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ثانیہ علی شاہ موجود تھیں۔

Comments
Loading...