Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اگست23، 2016ء کے اقدام کے ذریعے اور بارہا ہم یہ بتا چکے ہیں کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی کی سڑکیں چیخ چیخ کر اپنا نوحہ سنا رہی ہیں گلیاں محلے اپنی داستان غم بیان کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

سندھ میں ایک ہی جماعت کی 17 سال سے حکومت ہے اور اٹھارویں ترمیم کے بعد سارے وسائل و اختیارات بھی سب ان کے پاس ہیں گنجائش ہی نہیں کسی اور پر کوئی ذمہ داری ڈالنے کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نذیر حسین یونیورسٹی میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی مشترکہ افتتاحی تقریب میں طلباء و طالبات سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ہر ایک سے جڑے ہوئے ہیں ہم نے مُلکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے تمام دباؤ کو جھیلا حالات کے جبر کی وجہ سے بہت سے ساتھی ہم سے الگ ہونے پر بھی مجبور ہوئے تھے۔ ہم نے اس وقت جو کیا وہ غیر معمولی تھا اس شہر پر قبضہ کرنے اور مصنوعی قیادت کو جبراً حاوی کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں 23اگست2016ء کو پاکستان کے نعرے اور پاکستان کی خاطر ایک تاریخ رقم کی گئی تھی۔

اُس روز ایم کیو ایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے اپنی قیادت کو خیرباد کہہ دیا تھا پاکستان کی خاطر پاکستان کے احترام کی خاطر اور ہم یہ بارہا بتا چکے ہیں اس اقدام کے ذریعے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے ہم نے بتایا کہ نہ صرف اپنی قیادت بلکہ اپنے تمام تعلقات کو منقطع کر سکتے ہیں کیونکہ یہی ایک تعلق ہے پاکستان میں جس سے ہم ہر ایک سے جڑے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے سندھ میں ایک ہی سیاسی جماعت کی 17 سال سے حکومت ہے اور اٹھارویں ترمیم کے بعد سارے وسائل اور اختیارات بھی سب ان کے پاس ہیں گنجائش ہی نہیں کسی اور پر کوئی ذمہ داری ڈالنے کی پیپلز پارٹی کو ہی جواب دینا ہے وہی ذمہ دار ہے، کراچی کے لا اینڈ آرڈر ڈیولپمنٹ روزگار اور حالات کی زمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے شہر کی سڑکیں چیخ چیخ کر اپنا نوحه سنا رہی ہیں گلیاں محلے اپنی داستان غم بیان کر رہے ہیں۔

یہ شہر پورے ملک کو پال رہا ہے پاکستان کے سب سے امیر شہر میں سب سے زیادہ غربت ہے کراچی ذمہ داری کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے یہ بڑی وفاداری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بنانے سے لےکر ملک بچانے تک جمہوریت کا ساتھ دینے سے لےکر ٹیکس دینے تک کہ عوامل نے یہ ثابت کر دیا کہ کوئی تو وی وی ائی پی لوگ ہیں جو اس شہر میں بستے ہیں اور مہذب معاشرے میں یہی لوگ سب سے زیادہ احترام کے قابل ہوتے ہیں۔

اس موقع پر حق پرست رُکن قومی اسمبلی فرحان چشتی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدِی، اراکینِ صوبائی اسمبلی عادل عسکری طحہ احمد اور شعبہ تعلیم سے منسلک ماہرین بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...