Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے

چار سگے بھائیوں پر مشتمل سات رکنی ڈکیت گروہ شہر میں ایک شخص کو ڈکیتی کے دوران قتل اور متعدد کو زخمی کر چکا ہے

0

شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے

تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں ایک روز قبل گرفتار چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے۔ چار سگے بھائیوں پر مشتمل سات رکنی ڈکیت گروہ شہر میں ایک شخص کو ڈکیتی کے دوران قتل اور متعدد کو زخمی کر چکا ہے۔

ملزمان کے ویڈیو بیان ۔۔۔۔۔ حاصل کرلیا گیا۔ ڈکیت میں چار سگے بھائی شامل ہیں جو مل کر شہر میں وارداتیں کرتے ہیں ۔پولیس حکام۔ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران بلوچ کالونی میں ایک دودھ فروش کو قتل کیا ملزمان نے بلوچ کالونی میں ڈکیتی کے دوران اپنے دوست کو بھی لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماری تھی۔

ملزمان نے شہر میں ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں کے دوران متعدد افراد کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔ مزمان نے ایم این اے سے بھی اسلحہ چھیننے کا اعتراف کیا۔ ملزمان صدر کورنگی محمود اباد نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔

@karachi.crime.story

*شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار چار ملزمان ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے*چار سگے بھائیوں پر مشتمل سات رکنی ڈکیت گروہ ں @SindhPolice

♬ original sound – karachi interview
@karachi.crime.story

@SindhPolice @Noman journalist✅ @News Update 🛎 @ARY NEWS @@shahkar ali raza @𝗟𝗮𝗱𝘆_𝗰𝗼𝗺𝗺𝗮𝗻𝗱𝗼🦅

♬ original sound – karachi interview
Comments
Loading...