Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تواتر سے ہونے والے واقعات شہر میں بدامنی پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں جس کی مکمل زمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔ ترجمان متحدہ

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا صفورہ چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار

0

کیا حکومت سندھ نے اہل کراچی کی جانوں کا سودا مافیا کے ہاتھوں کرلیا ہے؟ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے صفورہ چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اہل کراچی اس وقت بدترین ڈمپر گردی کا شکار ہورہے ہیں۔ تواتر سے ہونے والے واقعات شہر میں بدامنی پیدا کرنے باعث بن سکتے ہیں۔ جس کی مکمل زمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی بھاری ٹریفک کے شہر میں داخل ہونے کے اوقات کار وضع ہونے کے باوجود ٹرک اور ڈمپرز کا دندناتے ہوئے پھرنا حکومتی رٹ پر تمانچے کے مترادف ہے۔

ترجمان متحدہ کا کہنا تھا کہ آئے دن کے حادثات کی روک تھام کیلئے خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا سرکاری سرپرستی کے تاثر کو مزید تقویت دے رہا ہے، کیا حکومت سندھ نے اہل کراچی کی جانوں کا سودا مافیا کے ہاتھوں کرلیا ہے؟ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت وقت کی زمہ داری ہے جس پر سوال اُٹھانے پر تعصّب پرستی کا اِلزام لگا دیا جاتا ہے، ترجمان ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کراچی کو اِس عفریت سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Comments
Loading...