سندھ میں وفاقی حکومت کی اہم سڑکوں کے فنڈ جاری کر کے کام شروع کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی ملاقات
سندھ میں وفاقی حکومت کی اہم سڑکوں کے فنڈ جاری کر کے کام شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی ملاقات۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور صوبائی سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک۔ ملاقات کے دوران سندھ میں وفاقی حکومت کی اہم سڑکوں کے فنڈ جاری کر کے کام شروع کرنے کا فیصلہ۔ جامشورو تا سیہون قومی شاہراہ کو مکمل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر خزانہ سے بات کی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے کافی عرصہ پہلے 7 ارب روپے جاری کر دیئے تھے۔ سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مہران ہائی وے کی ڈوئیلائیزیشن سے متعلق بھی بات چیت کی۔ سندھ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی فنڈنگ جاری کرینگے، وفاقی وزیر خزانہ کی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو یقین دہانی۔ ملاقات میں ملک کے معاشی مسائل اور ان کے حل کے لئے تفصیلی بات چیت کی گئی۔