پی آئی بی پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم ہیری سن ولد عباس چن کو گرفتار کیا۔
پی آئی بی پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی : ضلع ایسٹ، تھانہ پی آئی بی پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ سر سید کے علاقے سے پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوا تھا۔ مقابلے کا مقدمہ الزام نمبر 800/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ سر سید میں درج ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم ہیری سن ولد عباس چن کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے