ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں سمیت مجموعی طور پر 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ سرسید: دو کارروائیوں میں گٹکا ماوا فروش محمد شاکر اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث فرحان گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے 25 پڑیاں گٹکا ماوا، نقد رقم، 30 بور پستول بمعہ 2 زندہ راؤنڈ اور موبائل فون برآمد، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔
تھانہ شاہراہِ نور جہاں: اسٹریٹ کرائم میں ملوث شہزیب عرف پہلوان گرفتار، جبکہ ساتھی سہیل عرف کتیا فرار ہوگیا۔ ملزم سے 30 بور پستول بمعہ 3 راؤنڈ، چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
تھانہ گل بہار: گٹکا ماوا فروشی میں ملوث عامر مقصود اور عمیر گرفتار۔ ملزمان سے 40 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
تھانہ رضویہ سوسائٹی اور شریف آباد: غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری فدا محمد اور آغا محمد گرفتار۔ دونوں کو مزید کارروائی کے لیے الامین ہاؤس، سائٹ کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔