آج چئیرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ اور عالمی یوم امن دونوں ہی دن منائےجارہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ
پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے بدترین حالات میں امن کو ترجیع دی۔ناصر حسین شاہ
آج چئیرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ اور عالمی یوم امن دونوں ہی دن منائےجارہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ
کراچی : سید ناصر حسین شاہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ آج چئیرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ اور عالمی یوم امن دونوں ہی دن مناۓ جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے بدترین حالات میں امن کو ترجیع دی۔ درگزری سے کام لیا دوستی اور مفاہمت کو آگے بڑھایا۔ ہمیشہ پاکستان کو جوڑنے اور ایک دوسرے کا ساتھ دے کر آگے بڑھنے کی بات کی۔ اگر کوئ جماعت فیڈریشن کی جیتی جاگتی مثال ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج چئیرمین کی سالگرہ کے دن بھی ہم اس ہی پیغام کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ امن میں ہی فتح ہے بڑے سے بڑا دشمن بھی اعلی اخلاق اور درگزر کے ہتھیار سے شکست کھاجاتا ہے۔ پاکستان جس وقت سے گزررہا ہے ہمیں ایسے ہی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ اس ملک کو اور اس ملک کی عوام کو ایک ساتھ رکھنے اور آگے بڑھانے کے لیے ،اینٹ کا جواب اینٹ سے دینا دنیا کا آسان ترین کام ہے۔ اصل بہادری تو اُن راستوں پر عمل کرنا اور چلنا ہے جو رہتی دنیا تک پوری کائنات کے لیے رحمت العالمین بناکر بھیجے جانے والے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سکھادیا اور پیپلز پارٹی کا ایک ایک ورکر اس ہی تعلیم پر عمل کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ پرامن پاکستان ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔