اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی زیر نگرانی ناظم آباد پٹرول پمپ اور ہادی مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن
کراچی : شہر بھر میں بہت سے مقام ایسے نظر آرہے ہیں جہاں غیر قانونی تجاویزات کی وجہ سے عوام اور ٹریفک کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے خلاف شہر بھر میں آپریشن کئے جارہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی زیر نگرانی ناظم آباد پٹرول پمپ اور ہادی مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، تجاوزات ہٹا کر مختلف اشیاء ضبط کر لیں گئیں۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈی سی طاحہ سلیم کی ہدایت پر مختلف مقام پر آپریشن کئے جارہے ہیں۔ جن کو عوام کافی زیادہ پسند کررہی ہے۔