لیاقت آباد ٹاون کے مکینوں کو سر سبز و صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے گوشاں ہیں۔ فراز حسیب
محکمہ باغات لیاقت آباد ٹاون کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیوٹی فکیشن کا کام میں مصروف ہے۔فراز حسیب
لیاقت آباد ٹاون کے مکینوں کو سر سبز و صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے گوشاں ہیں۔ فراز حسیب
کراچی: چیئرمین لیاقت آبادٹاؤن فراز حسیب عوام کو خوشگوارماحول فراہم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔محکمہ باغات لیاقت آبادٹاؤن میں قائم پارک و پلے گراؤنڈ کی تزین و آرائش میں مصروف ہے جبکہ گرین بیلٹ کی صفائی ستھرائی اور نئے پودے لگا کر شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں۔
لیاقت آباد ٹاؤن کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیوٹی فکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ لیاقت آباد ٹاؤن میں داخل ہونے والے افراد پر اچھا تاثر پڑے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب،وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے لیاقت آباد نمبر 10 اور ڈاکخانہ چورنگی پر محکمہ باغات کی جانب سے جاری بیوٹی فکیشن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر باغات لیاقت آباد ٹاؤن ریحان ہمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹریکل اینڈ مکینکل اصغر،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر فراز حسیب نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں جاری بیو ٹی فکیشن کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے یونین کمیٹی نمبر چار میں قائم پردہ پارک میں گر جانے والی دیوار کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرنے کے ساتھ پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے کئے جانے والے رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کیا۔
محکمہ سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت دی کہ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے امور کو بہتر بنانے کے ساتھ روز آنہ کی بنیاد پر کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اہلیان لیاقت آباد کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میئسر آسکے۔انہوں نے محکمہ الیکٹریکل اینڈ مکینکل کے افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں اور شاہراہوں پرخراب اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور نئی لائٹوں کی تنصیب کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہو۔