محمدی بلڈ بینک کی ٹیم نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے کراچی پولیس کی اس فلاحی کاوش کو سراہا۔
اس موقع پر پولیس افسران اور متعلقہ ویلفیئر افسران بھی موجود تھے۔
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر کراچی پولیس ویلفیئر برانچ کی جانب سے محمدی بلڈ بینک کے اشتراک سے 8 اکتوبر 2026 کو پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون، اجمیری نگری کراچی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
انچارج ویلفیئر برانچ پی آئی شرافت خان نے پی آئی ملک حبیب اور ایس آئی شاہد کے ہمراہ کیمپ کا انتظام کیا، جس میں کراچی پولیس کے افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے خون کے عطیات دیے۔
محمدی بلڈ بینک کی ٹیم نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے کراچی پولیس کی اس فلاحی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور متعلقہ ویلفیئر افسران بھی موجود تھے۔
انچارج ویلفیئر برانچ انسپکٹر شرافت خان نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک قیمتی انسانی خدمت ہے، جس سے پولیس افسران و اہلکاروں، ان کے اہلخانہ اور دیگر ضرورت مند مریضوں کی مدد ممکن ہوتی ہے۔ کراچی پولیس آئندہ بھی ایسی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔