ٹاؤن چیئرمین جناب عاطف خان ،ٹاؤن کے دیگر اداروں کے عملے کے ساتھ حیدری مارکیٹ میں ہونے والے ترقیاتی کام کا دورہ
عاطف علی خان نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی
ٹاؤن چیئرمین جناب عاطف خان ،ٹاؤن کے دیگر اداروں کے عملے کے ساتھ حیدری مارکیٹ میں ہونے والے ترقیاتی کام کا دورہ
کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاؤن چیئرمین جناب عاطف علی خان کا ٹاؤن کے دیگر اداروں کے عملے کے ساتھ حیدری مارکیٹ میں ہونے والے ترقیاتی کام کا دورہ کیا۔ کام میں آنے والی رکاوٹوں کو ادارے کے سربراہان کو فوری احکامات جاری کیے کہ جس بھی ادارے کو ترقیاتی کام میں رکاوٹ ہو رہی ہے اس کو ہنگامی بنیاد پر حل کیا جائے۔ آپ کے ساتھ آل حیدری بزنس ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسییشن رجسٹرڈ کے صدر محمد عاصم اور عہدے داران لیاقت آباد و حیدری جولرز ایسوسییشن رجسٹرڈ کے صدر سید فراز احمد ال کراچی جیمز اینڈ جولرز ایسوسییشن رجسٹرڈ کے چیئرمین جناب شفیع داؤد کہ ہمراہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں کو ہونے والی تکلیف پر کام کا جلد سے جلد کرانےکا وعدہ کیا۔
ٹاؤن چیئرمین جناب عاطف علی خان نے دکانداروں سے ریکویسٹ کی کہ اپنی راہداریوں کو کشادہ رکھیں اپنی دکان کی حدود میں اپنا سامان رکھیں۔ راہداری میں رکھا ہوا سامان اینٹی انکروچمنٹ سیل کا ادارہ ضبط کر کے قانونی کاروائی کرے گا۔ جس سے دکانداروں کو تکلیف ہوگی تو اس لیے انے والے کسٹمر حضرات کے لیے اپنی مارکیٹ کی راہداریوں کو کشادہ رکھیں۔ جس سے مارکیٹ کا ماحول اچھا ہو جائے گا۔
آل حیدری بزنس ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر محمد عاصم نے اپنے عہدے داران کے ساتھ مارکیٹ کے دکانداروں کو اپنی مدد اپ کے تحت ہونے والے ترقیاتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ ال کراچی جیمز اینڈ جیولرز گروپ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ017 کے چیئرمین شفیع داؤد کی حیدری بلاک ایچ تیموریہ مسجد کے قریب درخت کاٹنے کے حوالے سے حیدری مارکیٹ کے تاجروں کا موقف پیش کیا اور ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔