اے وی ایل سی کی دو کار چور گینگز کے خلاف کامیاب کاروائیاں
مزید گاڑیوں کی ریکوری اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اے وی ایل سی پولیس چھاپے مار رہی ہے.
اے وی ایل سی کی دو کار چور گینگز کے خلاف کامیاب کاروائیاں
کراچی : اے وی ایل سی کی دو کار چور گینگز کے خلاف کامیاب کی کاروائیاں، تین(3) چوری شدہ کاریں برآمد۔ اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد ڈویژن نے کار چوری کے دو (2) گینگز کے چار ملزمان کی نشان دہی پر کراچی سے چوری کی گئی دو (2) ٹویوٹاکرولا اور ایک سوزوکی آالٹو کاریں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق، اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد پولیس نے کار چوری کے دو(2) مندرجہ ذیل گینگ سے پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش کرتے ہوئے چوری کی تین (3) کاریں برآمد کیں۔
گینگ نمبر۔1 ملزمان 1۔راج کمار عرف راجا ولد بھیرومل، 2۔امتیاز علی ولد محبوب علی ۱۔کار نمبر اے یو ڈبلیو-254 ٹویوٹا کرولا برنگ گولڈن ماڈل 2011 چوری علاقہ تھانہ جوہرآباد جسکا ایف آئی آر نمبر 183/2024 درج ہے۔ ۲۔کارنمبر اے ایس کیو-957 ٹویوٹا کرولابرنگ سفید ماڈل 2009 چوری علاقہ تھانہ جوہرآباد جسکا ایف آئی آر نمبر 182/2024 درج ہے۔
گینگ نمبر۔2 ملزمان: ۱۔حسنین رضا زیدی ولد شوکت حسنین ۲۔حسنین شاہد ولد محمد شاہد ۱۔کار نمبر اے آر سی-437 سوزوکی آلٹو برنگ سفید ماڈل 2008 چوری علاقہ تھانہ شارع نور جہاں جسکا ایف آئی آر نمبر 227/2024 درج ہے۔ مزید گاڑیوں کی ریکوری اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اے وی ایل سی پولیس چھاپے مار رہی ہے۔