Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جناع روڈ شیرشاہ کی رہائشی دو سگی بہنوں کے اغوا کا معمہ حل کرلیا گیا۔

دونوں بہنوں کو گھر میں آ کر پڑھانے آنے والے معلم کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا۔

0

جناع روڈ شیرشاہ کی رہائشی دو سگی بہنوں کے اغوا کا معمہ حل کرلیا گیا۔

کراچی : ضلع کیماڑی تھانہ شیرشاہ پولیس کی کاروائی۔ جناع روڈ شیرشاہ کی رہائشی دو سگی بہنوں کے اغوا کا معمہ حل کرلیا گیا۔ دونوں بہنوں کو گھر میں آ کر پڑھانے آنے والے معلم کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا۔ 16 سالہ مسکان اور 14 سالہ مہک نامی دو سگی بہنیں چار روز سے گھر سے لاپتہ تھیں۔ لاپتہ لڑکیوں کے چچا وقار کی مدعیت میں تھانہ شیرشاہ میں اغواء کا مقدمہ درج کرکے لڑکیوں کی تلاش شروع کی گئی۔

آج صبح ایس ڈی پی او پاک کالونی تابش علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او شیرشاہ سب انسپکٹر عدیل احمد نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دونوں مغوی بہنوں کو بغدادی کے علاقے سے بازیاب کرلیا۔ دو بہنیں شیرشاہ میں اپنی پھوپھی کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔ قاری کلیم اللہ نامی معلم دونوں بہنوں کو گھر میں پڑھانے آتا تھا۔

دونوں بہنیں معلم قاری کلیم اللہ کے گھر سے بازیاب ہوئیں جوکہ انھیں بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا تھا۔ قاری کلیم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

Comments
Loading...