Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ فوڈ اتھارٹی کا 11 مصنوعات کو انسانی صحت کے لئے نقصاندہ قرار۔

کولسن کمپنی کی 11 مصنوعات انسانی استعمال کے لیے غیر صحت بخش پائی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو

0

سندھ فوڈ اتھارٹی کا 11 مصنوعات کو انسانی صحت کے لئے نقصاندہ قرار۔

کراچی : کولسن کمپنی کی گیارہ مصنوعات، سلانٹی ویجیٹیبل، اسنیکرز ہاٹ مسالہ، اسنیکر پیزا، ٹویچ کلاسک، پوٹیٹو اسٹکس ، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی اسپائسی مالا، کائی مالا ووک اور کائی کورین کیمچی لیبارٹری ٹیسٹ کے نتیجے میں انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں پائی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ مصنوعات تین دن کے اندر مارکیٹ سے واپس لے لیں بصورت دیگر مذکورہ کمپنی کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی عوام کے بہتر مفاد میں کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے دیگر صوبائی فوڈ اتھارٹیز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اس معاملے کو دیکھیں۔

Comments
Loading...