Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سعید غنی جانب سے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایات

کراچی کے کسی بھی علاقہ میں اب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا کسی امتیاز کے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ عبدالرشید سولنگی

0

سعید غنی جانب سے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایات

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی خصوصی ہدایات پر ایس بی سی ایس کی شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ پیر کے روز پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کے پلاٹ نمبر 87/M پر گرائونڈ پلس 2 کی بجائے غیر قانونی طور پر تیسری منزل ڈالی جارہی تھی، جس کی اطلاع پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے خود اپنی نگرانی میں غیر قانونی فلور کو مسمار کروایا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ کراچی کے کسی بھی علاقہ میں اب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا کسی امتیاز کے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر سعید غنی جانب سے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جس پر ایس بی سی اے کے تمام افسران عمل پیرا ہیں۔ کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کی شکایات براہ راست ایس بی سی اے کے دفتر میں کی جائے تاکہ اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Comments
Loading...