Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی کا ماڑی پور روڈ پر پیڈسٹرین برج کی مخدوش حالت کا نوٹس۔

0

کراچی : میئر کراچی کا ماڑی پور روڈ پر پیڈسٹرین برج کی مخدوش حالت کا نوٹس۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ماڑی پور روڈ پر پیڈسٹرین برج کی حالت کا نوٹس لیے جانے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا۔

این ایچ اے کے تعاون سے برج کو ڈسمنٹل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سٹی وارڈنز صائم عمران کی سربراہی میں روڈ کو بند کرکے آپریشن جاری ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ متبادل راستہ اختیار کریں۔

Comments
Loading...