نیو کراچی ٹاون یوسی 4 حافظ شیراز احمد کی زیر نگرانی سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ ٹیم کے ساتھ صفائی کا عمل جاری
تفصیلات کے مطابق آج بروزِ پیر کو حافظ شیراز احمد نوجوان کونسلر یوسی 04 نیوکراچی ٹاؤن اور انکی ٹیم کی زیرنگرانی سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کے تعاون سے صفائی کا عمل شروع کردیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنے گلی محلّوں کو اپنا سمجھ کر سنبھالیں گے نفرتوں کو ختم کریں گے محبت اور تعاون کو فروغ دینگے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ انشاء اللہ یوسی 04 کو ایک چمکتا دمکتا ماڈل یوسی بنا کر دکھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بس آپ ہمارے دست وبازو بنیں — جماعتِ اسلامی آپ کو ایسا یوسی 04 واپس دے گی جس پر آپ فخر کریں گئے انشاء اللہ۔