Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈکیت راج کی ذمہ دار حکومت ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ حارث علی خان

ہمارے بچوں اور جوانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ حارث علی خان

0

ڈکیت راج کی ذمہ دار حکومت ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ حارث علی خان

کراچی : نائیب امیر ضلع وسطی کراچی جماعت اسلامی جناب حارث علی خان نے احتجاجی مظاہرے سے ایس پی آفس نارتھ ناظم آباد کے سامنے خطاب کیا۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان، ذمہ داران اور عوام نے شرکت کی۔ مظاہرے میں لوگوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے۔

جماعت اسلامی نائیب امیر ضلع وسطی حارث علی خان نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے عام آدمی کافی پریشان نظر آتا ہے۔ ایک عام آدمی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں اور جوانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ڈکیت راج کی ذمہ دار حکومت ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Comments
Loading...