Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یونین کمیٹی میں تھانہ بنایا جائے اور اس میں مقامی رہنے والوں کو بھرتی کیا جائے۔ مسلم پرویز

کراچی کے رہنے والے کو مسائل سے آزاد زندگی گزارنے اور وسائل کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق نہیں دیا جاتا۔ مسلم پرویز

0

یونین کمیٹی میں تھانہ بنایا جائے اور اس میں مقامی رہنے والوں کو بھرتی کیا جائے۔ مسلم پرویز

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز کا جماعت اسلامی کے تحت،شہریوں سے لوٹ مار، بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں اور ان میں مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف ایس ایس پی آفس ایسٹ،بالمقابل ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ 1973 میں ہم اپنے گھروں پہ کھنڈی نہیں لگاتے تھے۔ آج ہم تالے بھی لگاتے ہیں تو ڈکیت گھروں پہ ڈاکا ڈال کر چلے جاتے ہیں۔ کراچی کو اپنا کہنے والوں نے ہی کراچی کو تباہ و برباد کیا۔ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے بعد منظور نظر لوگوں کو شہر پر مسلط کیا گیا۔ جس کے بعد منظور نظر لوگوں نے شہر کی شناخت بھتہ خوری اور بوری بند لاشیں بنائی۔ کراچی میں اسلحہ پولیس کی سرپرستی میں آتا ہے۔ پولیس کی سرپرستی کے بغیر جرائم جنم نہیں لے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہو یونین کمیٹی میں تھانہ بنایا جائے اور اس میں مقامی رہنے والوں کو بھرتی کیا جائے۔ کراچی کے رہنے والے کو پولیس میں بھرتی کیا جائے۔ ہم محلہ کمیٹی بنانے کے بجائے چاہتے ہیں کہ مقامی افراد کی پولیس میں بھرتی کی جائے۔ کراچی کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے۔ اگر کہیں پتا چل جائے کہ اس گھر میں پیسے ہیں تو ولا ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔ کراچی کے رہنے والے کو مسائل سے آزاد زندگی گزارنے اور وسائل کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جب تک مسلح ڈکیتیاں اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ختم نہیں ہوگا تو جماعت اسلامی کا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کراچی کے شہریوں کو آزادانہ طور پر لائسنس والا اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے۔ سرکاری اسلحہ مجرموں کے بجائے عوام پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر وردی والے وارداتیں ختم نہیں کرسکتے تو بغیر وردی والے شہری خود ڈکیتیوں سے آزادی حاصل کریں گے۔

Comments
Loading...