میں نے پہلے بھی کہا ہے اور آج بھی کہتا ہوں کہ کراچی کا مئیر جیالا ہی ہوگا اور یہ مرتضٰی وہاب ہی ہوگا۔ سعید غنی
ڈپٹی مئیر کے لئے سلمان مراد اور 13 ٹائونز پر نامزد چیئرمین اور وائس چیئرمین تمام بھرپور طریقے سے کامیاب ہوں گے۔ سعید غنی
میں نے پہلے بھی کہا ہے اور آج بھی کہتا ہوں کہ کراچی کا مئیر جیالا ہی ہوگا اور یہ مرتضٰی وہاب ہی ہوگا۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ انشاءاللہ مرتضٰی وہاب نہ صرف مئیر کے لئے نامزد ہیں بلکہ وہ کامیاب بھی ہوں گے۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے اور آج بھی کہتا ہوں کہ کراچی کا مئیر جیالا ہی ہوگا اور یہ مرتضٰی وہاب ہی ہوگا۔ کراچی کے لئے مئیر، ڈپٹی مئیر اور 13 ٹائونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام کامیاب ہوکر عوام کی پہلے سے بھی زیادہ خدمت کریں گے۔
اپنے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پارٹی کی اعلٰی قیادت اور صوبائی و کراچی ڈویژن کی مشاورت سے مئیر، ڈپٹی مئیر اور 13 ٹائونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے اور میں تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سعید غنی نے کہا کہ مئیر کراچی کے لئے بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی پارٹی کی جانب سے نامزدگی ایک احسن اقدام ہے۔ بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے پہلے بھی بحثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاءاللہ مرتضٰی وہاب نہ صرف مئیر کے لئے نامزد ہیں بلکہ وہ کامیاب بھی ہوں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے اور آج بھی کہتا ہوں کہ کراچی کا مئیر جیالا ہی ہوگا اور یہ مرتضٰی وہاب ہی ہوگا۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ ڈپٹی مئیر کے لئے سلمان مراد اور 13 ٹائونز پر نامزد چیئرمین اور وائس چیئرمین تمام بھرپور طریقے سے کامیاب ہوں گے اور مئیر، ڈپٹی مئیر اور تمام ٹائونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ماضی میں جس طرح عوامی خدمات سرانجام دیتے رہیں ہیں انشاءاللہ اس سے بھی زیادہ عوام کی خدمات کریں گے۔