Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، کراچی شہر میں شدید گرمی، والدین سینٹر کے باہر کڑی دھوپ میں موجود

نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، کراچی شہر میں شدید گرمی، والدین سینٹر کے باہر کڑی دھوپ میں موجود

0

نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، کراچی شہر میں شدید گرمی، والدین سینٹر کے باہر کڑی دھوپ میں موجود

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کراچی شہر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ ایسے موقع پر بہت سے والدین سینٹر دور ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کے ساتھ سینٹر آئیں۔

امتحان شروع ہونے سے پہلے بچے تو سینٹر میں چلے گئے لیکن اس گرمی میں ان کے ساتھ آئے والدین سینٹر کے باہر اس گرمی میں ہی موجود ہیں اور اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ بچوں کے پیپر ختم ہوں تو ان کو لے کر گھر جایا جائے۔

ابھی کسی بھی سینٹر کے باہر کوئی ایسا شامیانہ دیکھنے میں نہیں آیا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی طرف سے بچوں کے ساتھ آئے ہوئے والدین کو اس گرمی میں کڑی دھوپ میں نابیٹھنا پڑے۔ حالہ کہ اسکول کی انتظامیہ کو انسانیت کے ناتے ہی اسکول کے باہر شامیانے کا انتظام کرنا چاہیئے تھا۔

اسکول کے باہر موجود خواتین کا کہنا ہے ایک طرف اتنی شدید گرمی ہے اور کوئی انتظام بھی نہیں ہے خواتین کے لئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو اس بات کا بھی خوف ہے کوئی ان کو آکر لوٹ ہی نالے۔ جیسا کہ کراچی شہر میں آئے دن ایسے واقعیات دیکھنے میں آتے ہیں۔

Comments
Loading...