اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی شادمان ٹاون میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف دبنگ کاروائی
اے سی نارتھ ناظم آباد کا عوامی شکایت پر فوری ایکشن
اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی شادمان ٹاون میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف دبنگ کاروائی
کراچی : نارتھ ناظم آباد اے سی حمیر احمد کی شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں دبنگ کاروائی۔ پیر کی شام انہوں نے شادمان ٹاون میں موجود غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرڈالی۔
مدینہ ٹیرس فلیٹ کے نیچے موجود زم زم ہوٹل کو کچھ عرصہ پہلے سیل کیا گیا تھا اور آج اس ہوٹل کے آگے موجود ٹین کا شیڈ جو کہ حدود سے باہر تھا اس کو گرادیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون میں موجود پتھارے اور پان کے غیر قانونی کیبن اور دیگر لوگوں نے جو غیرقانونی طور پر لگارکھے تھے ان کو بھی اٹھا لیا گیا۔ جس وقت یہ کاروائی ہورہی تھی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
علاقہ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ہوا جو اس کو ختم کیا گیا۔ فلیٹ کی خواتین یہاں سے گزر نہیں پانی تھی۔ فلیٹ کے رہائشیوں کو رات کے اوقات میں بھی کافی مشکلات ہوتی تھیں۔ ہوٹل پر بیٹھے ہوئے لوگوں کے شور سے فلیٹ والوں کا سونا مشکل ہوگیا تھا۔