Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آئیں ایم کیو ایم کی عوامی دستخطی مہم میں شامل ہوکر، کراچی کے مستقبل کی ضمانت دیں۔ ایم پی اے ریحان اکرم

اب خاموشی کا وقت نہیں، اب فیصلہ کن وقت ہے۔ کراچی کا اصل دشمن کون ہے؟ ایم پی اے ریحان اکرم

0

آئیں ایم کیو ایم کی عوامی دستخطی مہم میں شامل ہوکر، کراچی کے مستقبل کی ضمانت دیں۔ ایم پی اے ریحان اکرم

کراچی : ایم پی اے ریحان اکرم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اہل کراچی سے پرزور اپیل کرتا ہوں، اب خاموشی کا وقت نہیں، اب فیصلہ کن وقت ہے۔ کراچی کا اصل دشمن کون ہے؟ وہ جو کراچی کے وسائل پر قابض ہیں۔ وہ جو ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کراچی کے لئے بننے والا جدید، بین الاقوامی معیار کا ماسٹر پلان جان بوجھ کر روکا۔ تاکہ شہر کو بدحالی میں دھکیلا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی ماسٹر پلان جس کے لئے جے آئی سی اے، جاپانی ادارہ نے 14 ارب روپے کی مالی امداد دی اور ورلڈ بینک نے بھی اس کی معاونت کی۔ یہ پلان 2007 میں تمام شہری اداروں، کے ایم سی، ریلوے، کے پی ٹی، کنٹونمنٹ بورڈ اور وہ تمام ادارے جو کراچی کے اسٹیک ہولڈر ہیں، کی منظوری سے تیار ہوا۔ مگر پیپلز پارٹی نے اس کو ردی کی توکری میں ڈال دیا اور اب نیا ماسٹر پلان 2047 کراچی کی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ جو کہ کسی ادارے سے منظور کیے بغیر اپنی مرضی سے تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کا نقصان کراچی کے شہریوں کو اٹھانا پڑے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کا ماسٹر پلان کراچی کے ہر شہری کے خواب، ضرورت اور ترقی کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ شفاف، سائنسی اور قابل عمل ہے۔ اب وقت ہے قدم بڑھانے کا۔ آئیں ایم کیو ایم کی عوامی دستخطی مہم میں شامل ہوکر، کراچی کے مستقبل کی ضمانت دیں۔ آپ کا ایک دستخط، کراچی کی تقدیر بدل سکتا ہے۔

Comments
Loading...